• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی جامعات کیلئے 35 ارب مختص، تینوں صوبوں اور وفاق سے زیادہ، مراد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں جامعات کے لیے سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے جو کہ 35 ارب روپے ہے جبکہ مزید 8 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یہ فنڈنگ باقی تینوں صوبوں اور وفاقی حکومت کی مشترکہ رقم سے زیادہ ہے۔حالیہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران عوام کی طاقت اور ٹیکنالوجی نے مل کر اہم کردار ادا کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قومی سرمایہ کاری اور دفاع میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔وہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے زیرِ اہتمام اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے اشتراک سے منعقدہ "پہلی سندھ اسٹارٹ اپس نمائش 2025" سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سفارتکار، معروف صنعتکار اور ماہرین تعلیم بھی موجود تھے۔وزیر اعلی نے اس نمائش کو صرف ایک تعلیمی تقریب قرار نہیں دیا بلکہ اسے ایک پیغام قرار دیا کہ سندھ جدت، صلاحیت اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش کئی ماہ کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جو "کلاس رومز اور بورڈ رومز، تحقیق اور عملی دنیا کے اثرات کے درمیان ایک مضبوط پل" کی حیثیت رکھتی ہے۔وزیر اعلی سندھ نے اعلی تعلیم کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے وژن اور عزم کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید