کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) سیکورٹی فورسز نے موسی خیل راڑہ شم میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا فائرنگ کے تبادلے میں نو ماہ قبل راڑہ شم اور رڑکن میںپنجاب جانے ولےمسافروں کو شہید کرنے اور نوشم چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گرد ہائی وے پر بم نصب کر نے کوشش کر رہے تھے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بم قبضے میں لے لئے گئے،ائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں دہشت گردی کے ارادے سے راڑہ شم کی قومی شاہراہ کے قریب موجود ہیں جس پر سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز ہائی وے کی نگرانی شروع کی اس دوران چار دہشت گرد ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا ۔