اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے نے مختلف شعبوں کی 17017اسامیاں ختم (Abolish) کردی ہیں۔ کسی بھی وزارت کی جانب سے ختم کی گئی اسامیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہےشعبہ میکینکل کی 6818،الیکٹریکل کی 1205۔انفراسٹرکچر (سول) کی 3295۔ سگنل کی 504 کمرشل کی 1967۔ نان اپریشنل کی 1359اور ایڈمنسٹریشن کی 1923آسامیاں شامل ہیں ۔وزات ریلوے نے حال ہی میں ایم مراسلہ کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس فیصلہ سے آگاہ کیا ہے۔