• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی عید اور بجٹ سے قبل پٹرول مہنگا، قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) بڑی عید اور بجٹ سے قبل پٹرول مہنگا کردیا گیا، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت موجودہ سطح پر برقرار ہے۔مٹی کا تیل 39پیسے مہنگا کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 1 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 254روہے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 165 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید