اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے تین سال سے زائد عرصے سے مستفید ہونیوالے مستحقین کےلیے 30جون 2025تک از سرنو سروے کرانے کی ہدایت جاری کردی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے جنگ کو تصدیق کی ہے کہ دوبارہ سروے کا عمل صرف ان افراد کےلیے ہے جو تین سال سے زائد عرصےسے بی آئی ایس پی کی امداد وصول کررہے ہیں ان کی مالی پوزیشن کی موجودہ صورتحال جاننے کےلیے دوبارہ تصدیق لازمی قراردی گئی ہےتاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ اس وقت امداد کے مستحق ہیں یا نہیں ،اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو عرصہ تین سال سے زائد بی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں ،وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم ہمراہ رکھ کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جاکر ازسرنو اپنا سروے کروائیں،جو مستحقین 30جون تک اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔