• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا کم عمری میں شادی سے متعلق قانون کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

پشاور (نمائندہ جنگ ) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قرآن وسنت کے منافی قانون سازی ہورہی ہے، تحریک انصاف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کرپشن کیخلاف نہیں بلکہ اس بات پر تھا کہ ہمارا ریکارڈ کیوں توڑا گیا؟ کوہستان 40 ارب سکینڈل میں 20 ارب ریکور کرلئے گئے ہیں، اس لئے اب معاملہ کی عدالتی سطح پر انکوائری کرائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود مرکز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی شناخت اسلام ہے۔

اہم خبریں سے مزید