• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناسک حج کا آج سے آغاز پاکستانی عازمین منیٰ پہنچ گئے

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) مناسک حج کا آج برو زبدھ 8ذی الحج سے آغاز ہو گا۔88 ہزار 301 پاکستانی عازمین سرکاری سکیم اور 27 ہزار 12 پاکستانی نجی سکیم کے تحت حج ادا کرینگے۔مکہ سے پاکستانی عازمین حج احرام میں گزشتہ رات عزیزیہ، نسیم اور بطحا قریش سے منیٰ پہنچ گئے،عازمین رہائشگاہ سے احرام باندھنے کے بعد دو رکعت نفل ادا کر کےحج کی نیت کرینگے،عازمین حج آج منیٰ میں ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے۔عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم ، وقوف کے لئے میدان عرفات روانہ ہونگے،نو ذوالحجہ کو حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے۔ حجاج کرام سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کرینگے اذان مغرب کے بعد نماز پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید