کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی سائنسی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد گلیشیئرز پہلے ہی ضائع ہوچکے، اس کی بنیادی وجہ فوسل فیول (ایندھن) کے اخراجات ہیں جنہوں نے عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) کو شدید تر کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر عالمی حدت میں اضافہ فوری طور پر بھی رک جاتا ہے تو بھی محققین کا اندازہ ہے کہ گلیشیئرز بالآخر 2020 کے مقابلے میں اپنے حجم کا 39% حصہ کھو دیں گے، ایک ایسا رجحان جو اب ناقابل واپسی ہے چاہے کچھ بھی ہو اور اس سے عالمی سمندر کی سطح میں 113 ملی میٹر کا اضافہ ہوگا۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ برف کی اس وسیع مقدار کے ضیاع سے سمندر کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔