• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اقتصادی کونسل، اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری، زرعی آمدن پر ٹیکس موخر کیا جائے، سندھ حکومت

اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی جبکہ سندھ حکومت نے زرعی آمدن پر ٹیکس کے نفاذ کو موخر کرنے کا مطالبہ کردیاتاہم وزارت خزانہ کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ زرعی آمدن پر ٹیکس کے فیصلے کو عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے واپس نہیںلیاجاسکتا ۔ این ای سی نے ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ،آئندہ مالی سال کیلئے 4.2فیصد جی ڈی پی گروتھ ،برآمدات کا ہدف 35ارب ڈالر مقرر کرنے کی منظوری دے دی‘این 25کے بجٹ میں 20ارب روپے کی کٹوتی ،داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 20ارب، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 35ارب، مہمند ڈیم کیلئے 35.7ارب اورکراچی بلک واٹرسپلائی کیلئے 8.2ارب جبکہ کے فورمنصوبے کیلئے 9.4ارب روپے مختص کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا‘ پلاننگ کمیشن ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت آبی وسائل کیلئے 147ارب روپےمختص کیے ہیں۔ کراچی کے کے-فور منصوبے کیلئے 9.4ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کیلئے 50کروڑ، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 4.7ارب، اسپارکو کیلئے 4ارب جبکہ پارلیمنٹرین اسکیموں کیلئے 50ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے 2.7ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 302ارب، ڈی جی خان این-55منصوبے کیلئے 11.4 ارب، ہوشاب - خضدار ایم8سیکشن کیلئے 7ارب، خضدار،کچلاک، کراچی-کوئٹہ اور کچلاک-چمن سیکشن کیلئے علیحدہ علیحدہ 40، 40ارب جبکہ حیدرآباد،سکھر موٹروے کیلئے 30ارب روپے رکھے گئے ہیں۔


اہم خبریں سے مزید