لاہور (آئی این پی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے، پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی کوشش کرینگے،جنوبی پنجاب تنظیم کی کارکردگی قابل اطمینان ہے۔وہ گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر مرحوم شیخ رفیق احمد کی صاحبزادی ڈاکٹر حمیرہ راشد ،ڈاکٹر راشد ضیا، ڈاکٹرمکرمہ راشد اور فرخ مرغوب صدیقی پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔