• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) دنیا بھر سے لاکھوں عازمین مناسک حج کے پہلے مرحلے میں خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے، عازمیں نے بدھ کو منیٰ میں نماز، ظہر، عصر، مغرب، عشاء ادا کیں اور تلاوت قرآن، توبہ استغفار میں رات گزاری، عازمین مناسک حج کا سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کیلئے نماز فجر کے بعد عرفات رونہ ہونگے جہاں جمعرات کو تاریخی مسجد " مسجد نمرہ" میں خطبہ حج سنیں گے، سعودی وزارت اسلامی امور نے میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں ۔ حجاج کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالین بچھائے گئے ہیں، ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے 117 پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید