• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے موقع پر خصوصی انتظامات، سعودی وزارت دفاع نے نگرانی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر اور نصب دفاعی میزائل نظام کی تصاویر جاری کردیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں حج کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے تھے ، مغربی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے حج کے موقع پر مقدس شہر کی حفاظت کے لئے کئے گئے خصوصی فوجی انتظامات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیںجس میں مکہ مکرمہ میں نصب زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم اور فوجی ہیلی کاپٹروں کی تصاویر بھی جاری کیں جو دوران حج مسلسل فضائی نگرانی میں مصروف رہے، نمائندہ جنگ کے مطابق مکہ مکرمہ کو میزائل حملوں سے بچانے کے لئے فضائی دفاعی نظام 2018 سے نصب ہے،سعودی شاہی اسٹریٹیجک میزائل فورس کا مقصد سعودی عرب کے تمام علاقوں کو میزائل حملوں سے بچانے کا ہے اور سعودی عرب کا فضائی ڈیفنس سسٹم اپنے یہاں بہت زمانے سے قائم کئے ہوئے ہے۔ 

اہم خبریں سے مزید