اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کیلئے گریڈ 19 کے مختلف سروسز و گروپس سے تعلق رکھنے والے 109 افسران کی نامزدگیوں کی منظوری دی ہےنامزد افسروں میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سرو س کے25‘ پولیس سروس کے20اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے15افسر شامل ہیں ۔ کورس 14 جولائی سے 31 اکتوبر 2025تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کیمپسز میں منعقد ہو گا۔ کورس کے لئے نامزد کردہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے 25 افسران میں چیئرپرسن، پی آر اے، حکومت پنجاب محمد نعمان یوسف، سیکریٹری محکمہ صحت حکومت پنجاب نادیہ ثاقب، ڈپٹی کمشنر، خانیوال، حکومت پنجاب سلمیٰ سلیمان، تقرر کے منتظر ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب مبین اِلٰہی مینیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، حکومت سندھ احمد علی صدیقی، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز اینڈ منرلز، حکومت پنجاب منصور احمد، ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، حکومت پنجاب محمد طارق قریشی، چیف آپریٹنگ آفیسر، ٹیویٹا، حکومت پنجاب مہر شاہد زمان، سیکرٹری ٹو چیف منسٹر، حکومت گلگت بلتستان فیصل احسن پیرزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب ڈاکٹر نورالعین فاطمہ، ڈائریکٹر جنرل، پی ایل آر اے، حکومت پنجاب کیپٹن (ر) اکرام الحق، سپیشل سیکرٹری، ایف ڈبلیو اینڈ ایف ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب، حکومت پنجاب کیپٹن (ر) رضوان قادر، ڈپٹی کمشنر، مظفر گڑھ، حکومت پنجاب قرۃ العین میمن، ڈائریکٹر (ایچ آر)، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز عابد علی، ڈائریکٹر جنرل، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، حکومت پنجاب محمد خضر افضل، ڈائریکٹر جنرل، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی ای آر اے)، حکومت پنجاب کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، سپیشل سیکرٹری، فنانس ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب سندس ارشد، ڈپٹی سیکرٹری، کابینہ ڈویژن مریم ممتاز بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری (جے اینڈ سی)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب شاہ زیب حسنین، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (پی ایس پی اے)، حکومت پنجاب علی شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری، ماحولیات، کلائمیٹ چینج اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ سید احمد فواد، ایڈیشنل سیکرٹری، لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ لیاقت علی بھٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹرانس کراچی (ٹی کے)، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ طارق منظور اور ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈویژن طارق سلام شامل ہیں جبکہ پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے جن 20 افسران کو کورس کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔