واشنگٹن (اے ایف پی)ٹرمپ اور مسک میں تلخی، ٹیسلا کے 100ارب ڈالر ڈوب گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور الیکٹرک کار کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے درمیان تنازع گہرا ہو گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے "پاگل" ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ چھوڑنے کو کہا اور ٹیکنالوجی ٹائیکون سے حکومتی معاہدے چھیننے کی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں جمعرات کو 15 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی، جس سے اسے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ امریکی صدر کے بجٹ بل پر تنازع نے ان کے سب سے بڑے ڈونر کے ساتھ ایک تلخ عوامی علیحدگی کو جنم دیا ہے ۔