کابل (اے ایف پی) افغانستان کی طاقت کی راہداریوں میں میدان جنگ کا بدلاؤ کرنے کے بعدگولہ بارود کے دھنی کچھ طالبان ارکان نے اپنے ہتھیاروں کو قلم سے بدل لیا ہے تاکہ وہ مغربی فورسز کے ساتھ 20 سالہ تنازع کا اپنا ورژن بیان کر سکیں، جن پر وہ حقیقت کو مسخ کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ ان کتابوں میں طالبان کی کامیابیاں اور اسلامی امار ت کی تعریف کی گئی ہے اور امریکہ پر افغانستان کو تباہ کرنے اور ظلم و ستم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ 15 منٹ نامی کتاب خالد زدران نے لکھی ہے، جو حقانی نیٹ ورک کے رکن اور کابل پولیس کے ترجمان ہیں۔