• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لازمی ذخائر نہ رکھنے پر 20 آئل کمپنیوں پر 42 کروڑ 70 لاکھ کا جرمانہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ 2025 کے دوران مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی کم خریداری (شارٹ لفٹنگ) اور لازمی فیول اسٹاک برقرار نہ رکھنے پر 20آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ان پر مجموعی طور پر 42 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کے آئل ریگولیشنز 2016کے قاعدہ 69 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ کم از کم 20 دن کا ایندھن کا ذخیرہ اپنے پاس رکھیں۔دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق، ان کمپنیوں کو بارہا پروڈکٹ ریویو میٹنگز میں ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مختص کردہ مقدار کے مطابق مقامی پیٹرول اور ڈیزل ریفائنریوں سے حاصل کریں۔

اہم خبریں سے مزید