کراچی (افضل ندیم ڈوگر) حیدرآباد ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے طیارہ حادثے کی تمام صورتحال سامنے آگئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز نے دوپہر 1:10 بجے احمد آباد سے لندن گیٹ وک ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہونا تھا۔ پرواز اے آئی 171 نے شیڈول سے 28 منٹ کی تاخیر سے دوپہر 1:38 پر احمد آباد ایئرپورٹ کے 11499 فٹ طویل رن وے نمبر 23 سے بہترین انداز سے ٹیک آف کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رن وے کے آخر تک طیارہ بلندی پر پہنچا۔ فلائٹ راڈار کے مطابق یہ وہی پوائنٹ ہے جہاں سے 625 فٹ کی بلندی اور 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طیارے سے ریڈار کو 1:38 بجے آخری سگنل موصول ہوئے مگر پھر رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارہ مزید بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔