کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے موجودہ سیاسی صورتِحال پراپنے بیان میں کہا ہےکہ عوام کا منتخب شدہ وزیرِاعظم جیل میں ہے، جبکہ شکست خوردہ ایوان میں بیٹھے ہیں ، 18 نشستوں والی جماعت کو وزارتِ عظمیٰ دے دی گئی، 181 نشستیں جیتنے والے لیڈر کو جیل میں بند کر دیا گیا،ملکی تاریخ میں عوام کے ووٹ کے ساتھ بدترین مذاق کیا گیا، عمران خان اس ملک و قوم کی خاطر حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ فارم 47 کی جعلی حکومتوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔