• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر داخلہ کا فلسطین ایکشن پر پابندی کا اعلان

برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر(تصویر سوشل میڈیا)۔
برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے فلسطین ایکشن پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ گروپ کے وکلا کی جانب سے دی جانے والی تنبیہ کو نظر انداز کرتے ہوئے کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ایسا اقدام غیر قانونی، خطرناک اور غیر دانشمندانہ ہوگا۔ 

پیر کے روز برطانوی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے یویٹ کوپر نے کہا کہ 30 جون کو پارلیمنٹ میں ایک مسودہ پیش کیا جائے گا، جس کے تحت فلسطین ایکشن کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔ 

فلسطین ایکشن کے تحت مظاہرے کا ایک منظر۔
فلسطین ایکشن کے تحت مظاہرے کا ایک منظر۔

اگر یہ مسودہ منظور ہو گیا تو اس تنظیم کی رکنیت اختیار کرنا یا اس کی حمایت کی دعوت دینا غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ 

یہ اعلان اس واقعے کے تین روز بعد سامنے آیا ہے جب فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے آکسفورڈ شائر میں واقع آر اے ایف برائز نارٹن ایئر بیس میں گھس کر دو فوجی طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔ 

پابندی کے بعد تنظیم کی کسی بھی سرگرمی میں شامل ہونا یا اس کے حق میں حمایت کا اظہار کرنا جرم سمجھا جائے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید