• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جولائی کے آخر تک یوٹیلٹی اسٹورز مکمل بند کرنے پر عمل درآمد روک دیا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ماہ جولائی کے آخر تک بند کرنے سے متعلق پیر کو کیاگیا فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ،قبل ازیں وفاقی حکومت نےملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو 31جولائی سے مکمل طور پر بند کر نے اور 10جولائی تک سٹورز کا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیاتھا ، ذرائع کے مطابق ملازمین کی یونین کے دبائو اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کی جانب سے بندش کی مخالفت کے باعث وقتی طور پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ،یوٹیلٹی سٹورز کی بند ش پر وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کو ادارے کی بندش پر رضاکارانہ سکیم ( وی ایس ایس ) کے تحت پیکچ دینے کی ہدایت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید