ٹیکساس( راجہ زاہد اختر خانزادہ،جنگ نیوز) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں شدید طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب سے مجموعی طورپر کم از کم 85تک پہنچ گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی کر کاؤنٹی میں ہوئی جہاں 68افراد ہلاک ہوئے، جن میں 28 بچے شامل ہیں۔ ریاست بھر میں 41 افراد کی تلاش جاری ہے۔سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں "کیمپ مِسٹک" شامل ہے، جو لڑکیوں کا ایک نجی عیسائی کیمپ ہے۔ سیلاب کے وقت کیمپ میں 750 افراد موجود تھے ۔لاپتہ لڑکیوں کو اب مردہ قرار دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں، حالیہ برسوں میں نیشنل ویدر سروس کے بجٹ اور عملے میں کمی کی تھی ۔ سیلاب کی شدت اس قدر تھی کہ گواڈالوپ دریا کی سطح دو منزلہ عمارتوں سے بھی بلند ہو گئی۔