• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے برساتی نالوں میں چار سو سے زائد چوکنگ پوائنٹس، کمشنر کو بریفننگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے برساتی نالوں میں چار سو سے زائد مقامات پر چوکنگ پوائنٹس ہیں یہ بات کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدار ت مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس میں بتائی گئی، کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صفائی اور چوکنگ پوائنٹس کو ختم کرنے کے لئے ترجیحی کوششیں کی جائیں گی ،کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ نالوں کی صفائی کے کام میں حائل رکاوٹیں ان کے درمیان رابطہ کے فقدان کو دور کرنے میں اداروں کی مدد کریں ، اجلاس میں بنایا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اداروں کی مدد اور رہنمائی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹیں دور ہوں، شاہراہوں پر پانی جمع نہ ہو اور شہریوں کی مدد اور انھیں دشواریوں سے بچانے کے لئے فوری نوعیت کی مدد فراہم کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید