اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے مبینہ شراب و غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ،و ملزم علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بارہ کہو کو ملزم کو گرفتار کرکے سوموار 21جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیاہے،ملزم علی امین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ،گزشتہ کی درخواست مسترد، گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم ، علی امین کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ عدالت میرے موکل کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کر سکتی ہے ،پشاورہائی کورٹ نے 23 ستمبر تک ملزم کے خلاف ہر مقدمہ میں اس کی ضمانت دے رکھی ہے ،انہوں نے ستمبر کی کوئی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کی توفاضل جج نے کہاکہ آپ عدالتی حکمنامہ کا انتظار کریں، بعدازاں عدالت نے ملزم علی امین کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی اوراس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو ملزم کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر عدالت میںپیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔