• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، پی ایچ ایف نے ایشیائی اور عالمی تنظیم کو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں خطرات سے آگاہ کردیا

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) بھارت میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین اور عالمی ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں خطرات سے آگاہ کردیا ہے، اب گیند ان کے کورٹ میں ہیں ، وہ پاکستان کی شرکت اور اس کے میچز کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ دونوں ایونٹ کے حوالے سے ہمارا انڈین ہاکی فیڈریشن سے کوئی رابطہ نہیں، ہم ایشیائی اور عالمی تنظیم سے رابطے میں ہیں، ہم نے ان سے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو جانے سے قبل ہی دھمکیاں مل رہی ہیں، سوشل میڈیا پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کے خلاف بھرا ہوا ہے، ان پر وا ضح کردیا ہے کہ بھارت میں ہمارے کھلاڑیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ان کی سیکیورٹی کے کیا انتظامات ہوں گے، خوف کے ماحول میں پاکستانی ٹیم کی کار کردگی متاثر ہوگی، پی ایچ ایف کو اس بات کا احساس ہے کہ ایشیا کپ میں فوری طور پر حصہ لینے کے لئے بھارت جانا کھلاڑیوں کے لئے خطرے سے خالی نہیں، جونیئر ورلڈ کپ دسمبر میں ہیں ہوسکتا ہے اس وقت تک دونوں ملکوں کے حالات بہتر ہوجائیں، مگر ایشیا کپ کے لئے صورت حال موزوں نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید