• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی چیلنجز‘ ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر)ٹیکس وصولی چیلنجز کے پیش نظر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر برقرار رکھنے کے امکان کے پیش نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے منظوری لینے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ یہ کارروائی رواں ہفتے مکمل کی جا سکے۔ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ22کے افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور اس ہفتے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر سبکدوش ہونے والے ہیں۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے منگل کو "دی نیوز" کو تصدیق کی کہ حکومت نے ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو آئی آر ایس آپریشنز کے ممبر کے طور پر دو سال کے معاہدے کی بنیاد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید