• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا مصر کو 4 اعشاریہ 7 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا

نیشنل ایڈوانس سرفیس ٹو ایئر میزائیل(NASAMS)—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
نیشنل ایڈوانس سرفیس ٹو ایئر میزائیل(NASAMS)—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مصر کو 4 اعشاریہ 7 بلین ڈالر کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مصر کو نیشنل ایڈوانس سرفیس ٹو ایئر میزائل(NASAMS) کے ساتھ ایم پی کیو-64 سینٹینل ریڈار سسٹم، سیکڑوں میزائل اور درجنوں گائیڈنس یونٹس فراہم کرے گا۔

اس فروخت کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ امریکی حکومت کے ملازمین اور کنٹریکٹرز مصری افواج کو تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کریں گے۔

بتاتے چلیں کہ نیشنل ایڈوانس سرفیس ٹو ایئر میزائل(NASAMS) امریکا اور ناروے کا مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا گیا سسٹم ہے جو دشمن کے طیاروں، فضائی ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خلاف موثر طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید