کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، موجودہ صورت حال میں پاک ایران تعلقات کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان کو ایران کے ساتھ گیس اور تیل کے حوالے سے معاہدے کی ضرورت ہے،ایران اور اسرائیل کی حالیہ جنگ میں ایران کی کامیابی کے بعد ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے،ہ دورہ پاکستان سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، سرحدی سلامتی اور علاقائی امن ، رابطے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ ایران کی پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شرکت سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔