کراچی( اسٹاف رپورٹر)المنائی ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآبادکے کراچی چیپٹر نے کلفٹن، کراچی میں اپنا پہلا دفتر باضابطہ طور پر کھول دیا۔دفتر کا افتتاح المنائی مشاورتی بورڈ کے چیئرمین اور صوبائی محتسب ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے، سرپرست اعلیٰ اقبال قریشی اور المنائی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشفاق قریشی اور سیکریٹری امین یوسف کے ساتھ کیا۔