راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا سے راولپنڈی ریجن کے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں حافظ اقبال رضوی چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی ، مفتی تنویر عالم فاروقی ڈویژنل صدر، قاری افتخار احمد فاروقی صدر اٹک ،قاری نذیر احمد صدر تلہ گنگ،مولانا عبدالرحمان معاویہ سیکرٹری جنرل اسلام آباد ، مفتی بلال عمر ، قاری عمران معاویہ ، مفتی حیدر علی ، مولانا محمد شعیب صدیق ممبر امن کمیٹی اور مفتی نشاد احمد شامل تھے ،وفدنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام علماء کرام پولیس وانتظامیہ کے ساتھ امن وا مان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ کی طرح ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے۔