• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون پر عمل داری کرواتے وقت تاجروں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے،راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت نے سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ قانون پر عمل داری کرواتے وقت تاجروں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، رزق حلال کمانے والو ں کو ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاجر وفد سے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں عبدالوہاب بھٹی ، چوہدری عمران، جبکہ ایگزیکٹو ممبران نوید کنول ، کامران سعید بھی موجود تھے۔ صدر عثمان شوکت نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کے احترام کی بات کی ہےاور متعلقہ اداروں سے تعاون کا کہا ہے۔ گزشتہ دنوں شہر میں پیرا فورس کی کاروائی کے دوران عملہ کے رویے کے بارے میں تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ گاہکوں کی موجودگی میں بھاری مسلح پولیس اہلکاروں کا کسی دکان میں داخل ہونا ہراسگی کا باعث بنتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید