• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی جانب سے مستحق بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر) روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی جانب سے روٹری ووکیشنل سنٹر سے تربیت مکمل کرنے والی مستحق بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں صدر کلب ملک محمد امجد، سابق صدر مرزا شاہد حسین، روٹری و لائنز لیڈر الطاف شاہد اور سابق کلب سیکرٹری حنا بابر نے اپنے دستِ مبارک سے سلائی مشینیں تقسیم کیں۔اس موقع پر صدر کلب ملک محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلب ہمیشہ معاشرے کے مستحق اور ضرورت مند طبقے کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے، مستحق خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر خود مختار بنانا ہمارا مقصد ہے۔
ملتان سے مزید