• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء برادری نے یوم سیاہ منایا، سانحہ کوئٹہ میں شہید 56 وکلاء سمیت 70 افراد کو خراج تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں وکلاء برادری نے 8 اگست کو “یومِ سیاہ” کے طور پر منایا اور 2016 کے سانحۂ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 56 وکلاء سمیت 70 سے زائد افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر عدالتوں کی کارروائیاں جزوی طور پر معطل رہیں، وکلاء سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے جبکہ مختلف بار رومز میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ اور دیگر بار ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں شہداء کی قربانیوں کو قانون کی بالادستی اور انصاف کے لیے لازوال قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء برادری ان کے مشن کو جاری رکھے گی۔

ملک بھر سے سے مزید