• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد، وارداتیں گاڑی، 26 موٹرسائیکل غائب، شہری موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں گاڑی اور 26موٹرسائیکلوں، 23موبائل فونز،طلائی زیورات ،نقدی ،2بھینسوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ، شہری پریشان ہوگئے۔تھاتھانہ سٹی کے علاقہ گوالمنڈی میں 3ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد ندیم سےموٹر سائیکل ، موبائل اور 6ہزارروپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سپریم کورٹ سوسائٹی میں لنک روڈ پر2موٹرسائیکل سوارمختار الدین سے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل، 2 موبائل اور 20ہزار روپے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ جھنڈا پھاٹک کے قریب 2موٹرسائیکل سوار شرجیل احمد سے گن پوائنٹ پر موبائل اور 40ہزار روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ لاثانی فلورملزکے قریب ایک نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل ،تھانہ چونترہ کے علاقہ مین روڈ چونترہ پر4موٹرسائیکل سوار وں نے وسیم اختر کوروک پر اس پرتشددکیا پسٹل کابٹ اس کے سر پرمار کراسے زخمی کردیااور گن پوائنٹ پر اس سے2لاکھ 20ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے ،چاندنی چوک میں شہری سے2لاکھ روپے اور گھڑی چھین لی گئی ،بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں زاہد علی کے دفتر کے تالے توڑ کر اندر سے 14لاکھ روپے اور موبائل ،حیدر روڈ پر عمران احمد کی سائیکل ،جھامرہ میں وقاص مشتاق گھر کے باہرکھڑی گاڑی کے ٹائر مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے، ڈھوک دری سےبابر علی کی 2بھینسیں ،نجی سوسائٹی فیز8میں ممتاز سعید کے مکان کی کھڑکی توڑ کر اندر سے پنکھے، اوون، اور واش رومز کے سینٹری کا سامان کپڑے اورراجہ محمد خالد نیاز کے گھرکے تالے توڑ کر 13 تولے زیور،4 گھڑیاں، موبائل فون ،2 لیپ ٹاپ اور تمام واش رومز کے سینٹری کا سامان چوری کرلیاگیا۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 5موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقد ی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ شالیمار کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شہری سے گاڑی اور تھانہ ترنول کے علاقہ میں موٹرسائیکل چھین لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید