راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پالتو جانوروں کی دکانوں پر چھاپہ مار کربھوکے پیاسے رکھے جانور قبضہ میں لے لئے گئے ،4دکانیں سیل کردی گئیں ،پولیس نے 4دکان داروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ، پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور وائیلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ پیٹ مارکیٹ عالم خان روڈ پر کارروائی کی ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اس دوران 4 ملزموں کوگرفتار کرکے 4 بلیاں، 4 کتے، 10 کبوتر اورایک خرگوش قبضہ میں لے لیا گیا، جانوروں اور پرندوں کو گنجائش سے کم جگہ پر بھوکھا، پیاسا اور بیمار حالت میں رکھنے پر 4 دکانیں سیل کردی گئیں ،ایف آئی آرزکے مطابق کاشف بشیر کی شاپ پر دکان کے اندر سے 4کتے ، پیاسے بیمار ،لاغر اور قریب المرگ حالت میں پائے گئے جن کاعلاج معالجہ بر موقع بذریعہ ڈاکٹر کروایاگیا،کتے گندے اور تنگ ماحول میں موجودتھے جب کہ شہریار کی دکان کی پڑتال کرنے پر 3بلیاں انتہائی لاغر ،بیمار گندے پنجروں میں جن میں خوراک کا انتظام نہ تھا پائی گئیں ،جب کہ جاوید حنیف کی دکان میں 2بلیاں رشین بھوکی پیاسی اور بیمارپائی گئیں ،دکان کے اندر 10کبوترجن کے پر کٹے ہوئے تھے اور ایک خرگوش لاغر حالت میں پایاگیا،بذریعہ بذریعہ انسپکٹر محمداعجاز وائلڈ لائف چیک کرنے پر 6ڈائمنڈ ڈو کیپسٹوبرڈ پائے گئے جن کالائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کیاگیا،محمدایازکی دکان میں ایک بلی پرشئین انتہائی لاغر ،قریب المرگ ،بھوکی پیاسی پائی گئی ۔