• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر قسم کے امتیاز، انتہاپسندی اور تشدد کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، صدر زرداری

اسلام آباد( طاہر خلیل) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی میں نمایاں کردار ادا کیا ، قائداعظم محمد علی جناح کا وژن مساوات، رواداری، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی پاکستان کا قیام تھا، ہم ہر قسم کے امتیاز، انتہاپسندی اور تشدد کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، تمام شہریوں کو مذہب سے بالاتر ہو کر مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے ، ہم ایک جامع، مضبوط اور باہمی احترام پر مبنی پاکستان کی تعمیر کرینگے،اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن، انصاف، رواداری اور انسانی وقار کی حفاظت ہے ، میثاقِ مدینہ تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے کی روشن اور تاریخی مثال ہے، آئینِ پاکستان اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور ان کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ان کی سیاسی شمولیت کو یقینی بناتی ہیں، سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید