• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشاط گروپ کی جانب سے OMODA اور JAECOO پاکستان میں باضابطہ متعارف، شاندار نقاب کشائی

لاہور (پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں سے ایک نشاط گروپ نے اپنی ذیلی کمپنی Nexgen Auto کے ذریعے مشہورومعروف آٹو موٹو کمپنی چیری انٹرنیشنل کے عالمی شہرت یافتہ برانڈز OMODA اور JAECOO کو باضابطہ طورپر پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں متعارف کرادیاہے۔ ایکسپو سینٹر لاہور میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کے نئے ماڈلز OMODA جے 5 اور JAECOO جے 6 کی نقاب کشائی کی گئی اور ان ماڈلز کی زبردست رعایتی قیمتو ں کا اعلان بھی کیاگیا۔تقریب کے دوران نشاط گروپ کی جانب سے جدت اور مہارت کا شاندار مظاہر ہ کیاگیا جس کی بدولت نقاب کشائی کی خوبصورت اور پرعزم تقریب میں چارچاند لگادیئے گئے۔ اس تقریب میں سینئر سیاسی رہنمائوں ، ماحولیات کے ماہرین اور آٹوموٹو انڈسٹری کے معروف اور ممتاز افراد نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید