• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اب امریکا روس کے ساتھ کھڑا ہوجائے گا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اب امریکہ کس کی طرف ہے؟ اور کیا اب امریکہ روس کے ساتھ کھڑا ہوجائے گا۔

روسی صدر اور ٹرمپ کی پیر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک اور غیر معمولی ملاقات رہی ہے۔ 

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ زیلنسکی اگر چاہیں تو روس کے ساتھ جنگ کو فوری طور پر ختم کرسکتے ہیں یا پھر جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ یوکرین کو کچھ علاقہ روس کے حوالے کرنے پر آمادہ ہونا ہوگا ورنہ جتنی دیر یہ جنگ چلے گی وہ زمین کھوتے چلے جائیں گے۔ سوال یہ ہے کہ اب امریکہ کس کی طرف ہے؟ اور کیا اب امریکہ روس کے ساتھ کھڑا ہوجائے گا۔

ان معاملات پر بھارت کی بھی نظریں ہیں چونکہ بھارت کو روس سے تیل خریدنے پر پچاس فیصد امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور امریکہ دھمکی دے چکا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف اور پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ 

بھارتی وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے جس کے بارے میں مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ الاسکا میں ٹرمپ سے حالیہ ملاقات کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرنے اور فون کال پر آنے پر دوست پیوٹن کا شکریہ ادا کرتا ہوں بھارت ہمیشہ یوکرین تنازع کے پرامن حل کا حامی رہا ہے اور میں آنے والے دنوں میں مزید رابطے جاری رہنے کا منتظر ہوں، روسی حکومت نے بھی اس گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔ 

اہم خبریں سے مزید