• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکلوں کی پکڑدھکڑ اور جرمانوں کی وصولی ظلم ہے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کےجنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ میں موٹرسائیکلوں کی پکڑدھکڑ ، معمولی غلطی پر چالان ، ہفتوں موٹر سائیکل بند ، موٹر سائیکلوں سے قیمتی سامان غائب کرنا اور 5 سے 10 ہزار جرمانہ وصول کرنا زیادتی و ظلم ہے ۔ یہ بات انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار شہری بغیر کاغذات ، بغیر نمبرپلیٹ موٹر سائیکل نہ چلائیں یہ نہ صرف عام شہریوں بلکہ ہر سرکاری ملازم ، صحافی ، پولیس اہل کاروں سمیت سب کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس و ٹریفک سربراہان کی جانب سے معمولی غلطی اگلا نمبر پلیٹ نہ ہونے ، ہارن خراب ، ڈبل سواری جیسی کوتاہی پر وارننگ کی بجائے 5 سے 10 ہزار روپے جرمانہ ، موٹرسائیکل ضبط اس دوران موٹرسائیکلوں سے قیمتی اشیاء کا غائب ہونا جیسے اقدامات ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ دوسری جانب موٹرسائیکل نمبر پلیٹ بنانے والے جو پہلے دو سے تین سو روپے میں نمبرپلیٹ بناکر دیتے تھے اب انہوں نے بھی 8 سو سے پندرہ سو تک قیمت بڑھادی یہ سب انتظامیہ کی غفلت ہے ۔
کوئٹہ سے مزید