• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کا بیانیہ جھوٹا، بانی PTI کی رہائی قریب ہے، پی ٹی آئی

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اب بہت قریب ہے عوامی لیڈر جلد عوام کے درمیان ہونگے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ9مئی کے مقدمات میںضمانت ملنے کے بعد ثابت ہواکہ9مئی کا پورا بیانیہ ہی جھوٹ کاپلندہ تھا، ہم نے ہمیشہ یہ کہاکہ عمران خان کیخلاف تمام کیسزجھوٹے اوربوگس ہیںاور ہمارے قائد ان بوگس کیسز سے سرخروہوکرنکلیںگے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بدترین ظلم اورسختیاں برداشت کیںمگرڈیل کرکے جھکے نہیں۔
کوئٹہ سے مزید