• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ہدایت پر فاطمہ جناح ہسپتال میں تعیناتی

کوئٹہ(خ ن) صوبائی محتسب بلوچستان میں مسمی محمد اسماعیل نےفاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں اپنی تعیناتی بطور ای سی جی ٹیکنیشن (B-09)سے متعلق شکایات درج کرائی۔ جس میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ تمام تر مطلوبہ اہلیت اور تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود متعلقہ ادارہ انکی تقرری نہیں کر رہا۔ صوبائی محتسب بلوچستان نے متعلقہ شکایت پر کارروائی شروع کی اور مکمل تفتیش کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کو واضح ہدایت جاری کئےکی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ نے محمد اسماعیل کے تعیناتی کے آرڈرز جاری کرکے صوبائی محتسب بلوچستان کو آگاہ کیا ۔
کوئٹہ سے مزید