• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن انڈومنٹ فنڈ کا آغاز رواں ہفتے کیا جائیگا، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے ویمن انڈومنٹ فنڈ کا آغاز رواں ہفتے کیا جارہا ہے اس منصوبے کے تحت دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ گھریلو و مقامی سطح پر چھوٹے کاروباری سیٹ اپ قائم کر سکیں اور اپنے خاندان کے معاشی استحکام میں کردار ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ سائرہ عطاء اور ادارہ برائے استحکامِ شرکتی ترقی کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ نے صوبائی مشیر کو محکمانہ امور اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے سماجی و معاشی کردار کو مستحکم بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ویمن انڈومنٹ فنڈ اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس کے مثبت اثرات خواتین کی زندگیوں پر مرتب ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید