• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز ٹرین کے حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ(خ ن) سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت پیپلز ٹرین سروس پروجیکٹ میں پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس ریلوے، ڈائریکٹر بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈویلپمنٹ وِنگ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کا پی سی ون تیار ہوچکا ہے اور پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ بھیج دیا گیا ہے۔ریلوے ڈپارٹمنٹ کو پیش رفت سے مطلع کیا گیا کہ منصوبے کے عمل کو تیز کرنے اور پیپلز ٹرین سروس کو جلد از جلد شروع کرنے کے لیے پاکستان ریلوے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
کوئٹہ سے مزید