اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستا ن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کےلیے 30لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ کا اعلان کیا ہے، سیلاب ریلیف گرانٹ کا اعلان ایشیائی ترقیاتی بنک کےصدر موساتو کانڈا نے دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال سےآگاہی کےلیے کیےگئے دورے کے موقع پر کیا ، انہوں نے سیلاب اور بارشوں میں جاں بحق افراد کے لیے اظہار تعزیت کیا ، انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ایشیائی ترقیاتی بنک ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈسے فراہم کرے گا۔