• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان کا جادو، افغانستان نے جیت کا کھاتہ کھول لیا، ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں

شارجہ (عبدالماجد بھٹی) شارجہ میں تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو38 رنز سے شکست دے کر جیت کا کھاتہ کھول لیا جبکہ میزبان ٹیم مسلسل دوسرا میچ ہار گئی۔ افغان کپتان راشد کا جادو چل گیا۔ نے چار اوورز میں 21رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ165 وکٹیں لینے والے والے بولر بن گئے۔ اماراتی ٹیم 8وکٹ پر150 رنز بناسکی۔ راہول چوپڑا35 گیندوں پر52 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ شرف الدین اشرف نے24 رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں بڑے ہدف کے تعاقب میں محمد زوہیب سات رنز بناکر فضل حق فاروقی کا شکار بنے۔ ڈی سوزاکو12 رنز پر راشد خان نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ دسویں اوور میں کپتان محمد وسیم تیز کھیلتے کھیلتے ہمت ہار گئے۔ انہوں نے37 گیندوں پر67 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اورچار چوکے شامل تھے۔ پاکستان کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلنے والے آصف خان کو راشد خان نے ایک رن پر بولڈ کردیا۔ ہرشیت پانچ رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ تیسرے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ افغانستان نے چار وکٹ پر188رنز بنائے۔ رحمن اللہ گرباز محض سات رنز بنا کر محمد روحید کا شکار بن گئے۔ افغانستان کو اننگز کی ابتدا ہی میں اوپنر کی وکٹ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا اس کے بعد افغان بیٹرز نے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ ابراہیم زدران نے40 گیندوں پر63 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے ۔ صدیق اللہ اتل نےتین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے40 گیندوں پر54رنز اسکور کئے ان کی وکٹ صغیر خان کے حصے میں آئی۔ دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں84رنز بنائے۔ کریم جنت نے دس گیندوں پر23ناٹ آئوٹ رنزدو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے بنائے۔ عظمت اللہ عمر زئی نے12 گیندوں پر20رنز دو چھکوں کی مدد سے اسکور کئے۔ امارات کے صغیر خان نے52 اور محمد روحید نے34 رنز دے کر دو دووکٹ حاصل کئے۔

اسپورٹس سے مزید