• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغانستان میچ میں تماشائیوں کی جانب سے پھر بدمزگی

شارجہ (نمائندہ خصوصی) شارجہ میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور افغانستان کے افتتاحی میچ میں تماشائیوں کی جانب سے ہونے والی بدمزگی کے بعدمنتظمین نے شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شائقین اب صرف اپنی ٹیم کی حمایت کریں تاہم مخالف ٹیم کے خلاف نعرے یا اشارے نہ کریں۔ اس کے علاوہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے سےگریز کریں جب کہ کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بے نظمی سے بچیں، دوسروں کا احترام کریں۔ میچ کے لئے آنے والے تماشائیوں کو مشورہ دیا گیا ہےکہ اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔ کرکٹ میچ کو انجوائے کریں۔

اسپورٹس سے مزید