نیویارک (عظیم ایم میاں)چین کی تاریخ میں جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ہونے والی فوجی پریڈ اور چین، روس اور شمالی کوریا کی اعلیٰ ترین قیادت کے اشتراک کا صدر ٹرمپ اور ان حامیوں نے سخت نوٹس لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے لانگ ویک اینڈ کی تعطیلات کے دوران اپنی خاموشی اور اپنی صحت کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرکے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے اسپیس کمانڈ کے انتہائی اہم نظام کو ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول منتقل کررہے ہیں جہاں سے میزائلوں اور ہتھیاروں کو لے جانے اور دشمن پر برسانے میں کم وقت لگے گا۔ چین کی جدید ترین ہتھیاروں سے ہونے والی دنیا میں سب سے بڑی فوج کی پریڈ اور شمالی کوریا اور روس کے کم ایل جنگ اور ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ چینی صدر شی کی موجودگی کی اتحادی علامت بارے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اسکی پرواہ نہیں ہے۔