• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 654 ارب روپے حاصل ہوئے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 654ارب روپے حاصل کئے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے بانڈزکی نیلامی سے400ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم نیلامی میں ہدف سے زیادہ فنڈز حاصل ہوئے۔ مسابقتی بولیوں کے ذریعہ639ارب روپے اور غیر مسابقتی بولیوں کے ذریعہ15ارب روپے حاصل ہوئے۔ دوسالہ مدت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پرمنافع کی شرح میں 11بیسز پوائنٹس کااضافہ ہوا جبکہ اس کے برعکس 10اور15سالہ مدت کے بانڈز پرمنافع کی شرح میں بالترتیب 11اور7بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید