• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹروں نے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ماہر الیکٹروفزیالوجسٹ ڈاکٹر محمد محسن کے ساتھ مل کر چار سالہ بچے کا پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن کیا، جس میں سیمپیتھٹک نروز کاٹ کر دل کی دھڑکن کو نارمل کیا گیا۔ اس نایاب پروسیجر کے بعد بچے کی جان بچ گئی جو گزشتہ ڈھائی سال سے خطرناک بے ترتیبیِ دل کی دھڑکن (Arrhythmia) میں مبتلا تھا اور بارہا کارڈیک اریسٹ کا شکار ہوچکا تھا۔ بچے کی والدہ نے ڈاکٹر محسن سے حاصل کردہ سی پی آر تربیت کے ذریعے ایک بار بیٹے کو بروقت زندگی دی، جس کے بعد سرجری ناگزیر قرار پائی۔ آپریشن آغا خان اسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم اسلام اور ان کی ٹیم نے انجام دیا۔

ملک بھر سے سے مزید