• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہزادہ نے امیر قطر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، فہیم الحامد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر مشرق وسطی امور، جدہ فہیم الحامد نے کہا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے پہلے سربراہ ہیں جنہوں نے امیر قطر کو اس حوالے سے ٹیلی فون کیا اور نہ صرف مذمت کی بلکہ موجودہ صورتحال سے نبر دآزما ہونے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،ماہر بین الاقوامی امور ، واشنگٹن ڈی سی کامران بخاری نے کہا کہ امریکہ اور قطر کے بڑے گہرے تعلقات ہیں،عرب ممالک کی طرف سے امریکہ پر بہت دباؤ آئے گا۔صحافی کھٹمنڈو نیپال مودناتھ دھکل نے کہا کہ ابھی صورتحال بہت خراب ہے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن احتجاج رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بہت سے سرکاری عمارتوں کو آگ لگائی دی گئی ہے ۔ماہر مشرق وسطی امور، جدہ فہیم الحامد نے کہا کہ کراؤن پرنس پہلے سعودی لیڈر تھے جنہوں نے امیر قطر کو فون کیا اور ناصرف مذمت کی بلکہ انہوں نے یہ کہا کہ سعودی عرب تمام ترطاقت قطر کے پلڑے میں رکھتا ہے اور میں سمجھتا ہوں پاکستان کا موقف بھی اس سے زیادہ مضبوط رہے گا۔ ما ہر مشرق وسطی امور فہیم الحامد نے کہا کہ مو جودہ صورتحال ما ضی کی صورتحال سے یکسر مختلف ہے ۔ فہیم الحامد نے کہا کہ محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے پہلے سربراہ ہیں جنہوں نے امیر قطر کو اس حوالے سے ٹیلی فون کیا اور نہ صرف مذمت کی بلکہ موجودہ صورتحال سے نبر دآزما ہونے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تمام تر ہمدردیاں قطر کے ساتھ ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید