• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم آئی 6 کا ڈارک ویب پورٹل کا آغاز، دنیا بھر سے ایجنٹس کی بھرتی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم آئی 6 کا ڈارک ویب پورٹل کا آغاز، دنیا بھر سے ایجنٹس کی تلاش و بھرتی، "سائلنٹ کوریئر" پلیٹ فارم کے ذریعے کوئی بھی فرد دنیا بھر میں کہیں سے بھی برطانوی خفیہ ایجنسی کو خدمات فراہم کر سکے گا۔وزارت خارجہ کے مطابق پلیٹ فارم کا مقصد ڈارک ویب کی گمنامی استعمال کرکے روس و دیگر ملکوں سے مخبر حاصل کرنا ہے۔ وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، جدید ٹیکنالوجی سے دنیا بھر میں نئے ایجنٹس بھرتی ہونگے۔ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈارک ویب پر ایک نیا پورٹل شروع کر رہی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ خفیہ معلومات محفوظ انداز میں شیئر کر سکیں گے یا اپنی خدمات ایجنسی کو پیش کر سکیں گے۔ اس پورٹل کا نام "سائلنٹ کوریئر" رکھا گیا ہے اور اسے باضابطہ طور پر استنبول میں متعارف کرایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید